ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برازیل میں کورونا وائرس سے چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں

برازیل میں کورونا وائرس سے چار لاکھ سے زائد ہلاکتیں

Fri, 30 Apr 2021 15:58:36    S.O. News Service

برازیلیا، 30؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3101 مزید اموات کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جو امریکہ کے بعد دوسری پوزیشن پر ہے۔

یہ اطلاع وزارت صحت نےدی۔ وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں کورونا وائرس کے 69،389 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1،45،90،678 ہوگئی ہے۔

اس لاطینی امریکی ملک میں وبا کے پھیلنے کے بعد سے 1.31 کروڑ افراد اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اپریل میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس وبا سے اس مہینے میں تقریبا 70،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ مارچ میں یہ تعداد 66000 تھی۔

برازیل کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اورہندوستان کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔


Share: